کراچی: سلینڈر دھماکے میں ایک شخص جاں بحق، چھ افراد زخمی

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) ایم اے جناح روڈ پر واقع دکان پر سلینڈر دھماکے کے نتیجے میں دکان مالک یاسین جاں بحق جبکہ پولیس اہلکار سمیت چھ افراد زخمی ہو گئے۔ دھماکے کے بعد علاقے میں خوف پھیل گیا۔

اور ایم اے جناح روڈ کے دکانداروں نے دکانیں بند کر دیں۔ پولیس کے مطابق واقعہ کی تحقیقات کی جائیں گی۔ واقعے کے سوگ میں اطراف کے دکانداروں نے دکانیں اور کاروبار بند کر دیا۔