بھارتی جیلوں میں قید پاکستانیوں پر وحشیانہ تشدد، 30 ذہنی توازن کھو بیٹھے

Indian

Indian

آباد(جیوڈیسک) بھارت میں قید پاکستانیوں پر وحشیانہ تشدد کیے جانے کا انکشاف، 30 پاکستانی ذہنی توازن کھوبیٹھے، پاکستانی جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ نے حکام کی آنکھیں کھول دیں۔

بھارتی حکام سے جواب پرسی اور پاکستانیوں کی واپسی کے لیے اقدامات شروع کردیے گئے ایکسپریس نیوز کو ملنے والی معلومات کے مطابق گزشتہ سال اکتوبر میں بھارت میں پاکستانی قیدیوں کی صورتحال کاجائزہ لینے کے لیے 4 رکنی وفد جسٹس ( ر) میاں اجمل کی سربراہی میں بھارت گیا۔

وفد کے 3 اراکین میں جسٹس ( ر) عبدالقدیر چوہدری، وزارت داخلہ کے افسر زرغان شہزاد اور وزارت خارجہ کے ڈپٹی ڈائریکٹر اقبال احمد شامل تھے۔ وفد نے 25 سے 30 اکتوبر تک 3 بھارتی جیلوں میں قید پاکستانیوں کے کیسز کا جائزہ لیا۔ پاکستانی قیدی سینٹرل جیل تہاڑ، امرتسر جیل اور سینٹرل جیل جے پورمیں قیدہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی جیلوں میں 400 سے پاکستانی پابندسلاسل ہیں۔