فٹبالر آف دی ایئر کے لیے رونالڈو اور میسی سمیت 3 کھلاڑی نامزد

Ronaldo, Messi

Ronaldo, Messi

لندن (جیوڈیسک) فٹبال کی تنظیم فیفا کے مطابق کرسچیانو رونالڈو، لیوئنل میسی اور مینوئل نوئر میں سے کوئی ایک 2014ء کا بہترین فٹبالر منتخب ہو گا۔ سال کے بہترین فٹبالر کے ایوارڈ بیلن ڈی اؤر کے لیے پہلے مرحلے میں 23 کھلاڑیوں کو نامزد کیا گیا تھا۔

جیتنے والے فٹبالر کا اعلان 12 جنوری کو منعقد ہونے والی ایک تقریب میں کیا جائے گا۔ گذشتہ سال بہترین فٹبالر کا ایوارڈ ہسپانوی فٹبال کلب ریئل میڈرڈ کے پرتگالی کھلاڑی کرسچیانو رونالڈو نے جیتا تھا۔