عراقی وزیر اعظم نے بدعنوانی پر وزارت داخلہ کے 24 افسر جبری ریٹائرڈ کر دیئے

Iraqi

Iraqi

بغداد (جیوڈیسک) عراق کے وزیر اعظم حیدر العبادی نے وزارت داخلہ کے
24 اعلیٰ افسروں کو بدعنوانیوں اور فرائض سے غفلت کے الزام میں جبری ریٹائر کر دیا ہے۔ عراقی وزیر اعظم حیدر العبادی کے ٹویٹر اکاؤنٹ پر جاری کردہ ایک مختصر بیان میں کہا گیا۔

کہ وزارت داخلہ کے ان عہدے داروں کو ریٹائر کرنے کا اقدام عراق کے سیکورٹی اداروں میں اصلاحات اور تعمیرنو کے لیے کوششوں کے ضمن میں کیا گیا ہے ۔ عراقی وزیر اعظم نے فوج میں 50 ہزار گھوسٹ فوجیوں کا انکشاف ہونے پر تحقیقات کا دائرہ کار وسیع کر دیا تھا۔