مقبوضہ کشمیر میں انتخابات کا دوسرا مرحلہ،حریت کانفرنس کا بائیکاٹ

Kashmir

Kashmir

مقبوضہ جموں (جیوڈیسک) مقبوضہ کشمیر میں آج ریاستی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں ووٹ ڈالے جارہے ہیں، حریت کانفرنس کی جانب سےانتخابات کے دوسرے مرحلے کا بھی بائیکاٹ کیا جارہا ہے۔

ریاستی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں آج ریاست جھاڑکھنڈ کی 20 اور مقبوضہ کشمیر کی 18 نشستوں پر ووٹ ڈالے جا رہے ہیں، اس موقع پر مقبوضہ وادی میںس خت سیکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں ،حریت رہنماؤں کی جانب سے انتخابات کا بائیکاٹ کیا جارہا ہے ،حریت کانفرنس سے جاری ایک بیان میں انتخابات کو ڈرامہ قرار دیتے ہوئے۔

لوگوں سے گھروں میں رہنے کی اپیل کی گئی ہے، گذشتہ روز بھارتی فوج نے کریک ڈاؤن کرکےکئی حریت رہنماؤں کو حراست میں لےلیا تھا، مقبوضہ کشمیر میں پانچ مرحلوں پر مشتمل ریاستی انتخابات 20 دسمبر کو مکمل ہونگے اورنتائج کا اعلان 23 دسمبر کو کیا جائےگا۔