نیویارک (جیوڈیسک) اقوام متحدہ نے فنڈز کی کمی کے باعث شامی پناہ گزینوں کو خوراک کی فراہمی بند کر دی ہے۔ اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ دسمبر میں ایک لاکھ پناہ گزینوں کی خوراک کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے 4 کروڑ 40 لاکھ ڈالر درکار ہیں۔
جس سے اردن، لبنان، ترکی، عراق اور مصر کے مقامی فروخت کنندگان سے خوراک خریدی جائے گی۔ رقوم کی عدم دستیابی کے باعث عالمی ادارہ خوراک کو پانچ ملکوں میں فوڈ واؤچرز تقسیم کرنے کا اپنا کام معطل کرنا پڑا ہے جس کے باعث شام کے پناہ گزینوں کو فاقہ کشی کا سامنا ہے۔ عالمی ادارہ خوراک کا کہنا ہے کہ امداد روکنے کے تباہ کن نتائج برآمد ہو سکتے ہیں۔