کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف سندھ کے رہنماء احسان شاہ شیرازی نے کہا ہے کہ عمران خان غریب عوام کے نجات دہندہ بن چکے ہیں عمران خان کی قیادت میں عوام کو انصاف دلا ئیں گے عمران خان کی اپیل پر ملک کے ہر گلی کوچے میں حکمرانوں کے خلاف احتجاج ہوگا تحریک انصاف نے عوام کو سیاسی شعور سے آشناکردیا ہے اب قوم عمران خان کی قیادت میںگھروں سے باہر نکل آئی ہے ظالم ،جابر اور عوام کے حقوق غضب کرنے والے دھاندلی کی پیدوار حکمرانوں کو گھر بھیج کر دم لیں گے ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف کے رہنما احسان شاہ شیرازی نے اسلام آباد سے واپسی پر کراچی ائر پورٹ پر میڈیا نمائندوں اور کا رکنان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا
احسان شاہ شیرازی نے کہاکہ تحریک انصاف کا 30نومبرکو ہونے والے اسلام آباد کا تاریخی جلسہ عام حکمرانوں کے خلاف عوامی ریفرنڈم تھا پاکستان بھر سے عوام نے ااسلام آباد کے تاریخی جلسہ عام میں شرکت کرکے یہ ثابت کردیا ہے کہ وہ اب تھر کے مظلوم عوام اور بچوں کے قاتلوں ،انتخابات میں دھاندلی کرکے اقتدار پر قابض حکمرانوں کو مزید برداشت نہیں کرسکتے احسان شاہ شیرازی نے کہا کہ 12 اور 18 دسمبر کو شہر کراچی کے غیور عوام یہ ثابت کردیں گے کہ وہ چور اور لٹیروں کو اقتدار پر مزید برداشت نہیں کرینگے انہوں نے نوجوانوں ،طالب علموں، کسانوں، ہاریوں اور تمام مکتب ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ حکمرانوں کے خلاف احتجاج میں بھر پور طریقے سے حصہ لیں اس موقع پر تحریک انصاف سندھ کے رہنماء احسان شاہ شیرازی نے کارکنان سے گفتگو کرتے ہوئے کارکنان پر زور دیا کہ وہ منظم جدو جہد کے لئے تیار ہوجائیں عوامی رابطہ مہم کو تیز کریں اور عمران خان کا پیغام گھر گھر پہنچا ئیں۔