برطانیہ میں محمد مقبول ترین نام بن گیا

Children

Children

لندن (جیوڈیسک) برطانیہ میں نئے پیدا ہونے والے بچوں کے ناموں میں’محمد‘ مقبول ترین نام بن گیا ہے۔ برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق نئے پیدا ہونے والے بچوں کے ناموں کے اندراج سے متعلق سرکاری ادارے میں 2014 میں پیدا ہونے والے بچوں میں سے سب سے زیادہ بچوں کا نام ’’محمد‘‘ رکھا گیا۔

جو کہ گزشتہ برس سب سے زیادہ رکھے جانے والے ناموں میں 29 ویں نمبر پر تھا۔ اس کے علاوہ رواں برس پیدا ہونے والے بچوں کے سب سے زیادہ مقبول ناموں کی فہرست میں عمر، علی اور ابراہیم بھی شامل ہیں۔

رپورٹ کے مطابق رواں برس پیدا ہونے والی بچیوں کے ناموں میں ’نور‘ بہت زیادہ مقبول ہے اس سال یہ 29 واں مقبول ترین نام رہا جبکہ ’’مریم‘‘ لڑکیوں کا 35 واں مقبول ترین نام ہے۔