ریاض (جیوڈیسک) سعودی عدالت نے 2009 کے سیلاب کے دوران غفلت برتنے پر اعلیٰ افسران سمیت 45 افراد کو جیل بھیجنے کا حکم دیا ہے۔ 2009 میں جدہ میں شدید بارشوں کے بعد سیلاب میں 123 افراد جاں بحق ہو گئے تھے۔
سعودی فرماں روا کی ہدایت پر تحقیقات کی گئیں۔ جن میں 45 افراد کو تعمیراتی منصوبوں میں کرپشن بد انتظامی اور کوتاہی کا مرتکب پایا گیا۔ ملزموں کو سزا کے ساتھ ساتھ 14 ملین ریال جرمانہ بھی ادا کرنا پڑے گا۔