افغانستان میں بڑا کردار ادا کرنا چاہتے ہیں، چین

China

China

کابل (جیوڈیسک) افغانستان اور پاکستان کیلئے چین کے نمایندہ خصوصی سن یکشی نے کہا ہے کہ چین افغانستان میں ایک بڑا کردار ادا کرنا چاہتا ہے، طالبان کو مذاکرات کیلئے چین یا کسی بھی غیر جانبدار مقام پر خوش آمدید کہیں گے۔

چین کے نمایندہ خصوصی کا مزید کہنا تھاکہ امریکا کے جانے کے بعد افغانستان کو ایک مشکل صورتحال کاسامنا کرنا پڑیگا۔ افغانستان میں 13 سال تک امریکا اورنیٹو نے اہم کردار ادا کیا، افغانستان میں چین نے بھی تعاون کیا۔

اب چین افغانستان میں ایک بڑا کردار ادا کرنا چاہتا ہے، چاہتے ہیں کہ افغانستان میں مذاکرات کا ایجنڈا افغان صدرکا تجویز کردہ ہو۔