لاہور ہائیکورٹ میں قتل کے ملزم کی فرار ہونے کی کوشش ناکام

Accused

Accused

لاہور (جیوڈیسک) لاہور ہائی کورٹ میں قتل کے ملزم کی ضمانت خارج ہونے پر فرار کی کوشش ناکام ہوگئی ، ملزم کے ساتھیوں نے مدعیوں اور پولیس اہلکاروں سے ہاتھا پائی بھی کی۔

ملزم اعظم کے خلاف لاہور کے تھانہ نشتر کالونی میں قتل کا مقدمہ درج تھا۔ ملزم نے لاہور ہائی کورٹ میں عبوری ضمانت کیلئے درخواست دائر کر رکھی تھی۔

آج ملزم اپنی ضمانت کیلئے عدالت پہنچا تو عدالت نے اس کی درخواست ضمانت خارج کر دی جس پر ملزم کمرہ عدالت سے فرار ہوگیا۔

عدالت میں موجود سیکیورٹی اہلکاروں نے ملزم کے فرار کی کوشش ناکام بناتے ہوئے اسے احاطہ عدالت سے گرفتار کر لیا۔

اس موقع پر ملزم کے ساتھیوں نے مدعیوں اور پولیس اہلکاروں سے ہاتھا پائی بھی کی۔