لاہور، تین ڈاکو بنک میں گھس کر لاکھوں روپے نقدی لے اڑے

Lahore Map

Lahore Map

لاہور (جیوڈیسک) لاہور کے علاقے اسلام پورہ کے بنک میں تین ڈاکو گھس کر لاکھوں روپے کی نقدی لے اڑے ، پولیس نے علاقہ سیل کر کے دو افراد کو حراست میں لے لیا۔

اسلام پورہ کے بنک میں تین ڈاکو اچانک گھس گئے اور اسلحے کے زور پر بنک عملے اور لوگوں کو یرغمال بنا لیا۔

ڈاکوؤں نے بنک سے لاکھوں روپے نقدی لوٹ لی اور فرار ہوگئے ۔ واردات کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری بھی جائے وقوعہ پہنچ گئی اور ملزمان کی تلاش کیلئے علاقے کو سیل کر دیا۔

سی آئی اے پولیس نے دو افراد کو واردات کے شبے میں حراست میں لے لیا۔