بالی وڈ کامیڈین اداکار دیون ورما 78 برس کی عمر میں انتقال کرگئے

Deven Verma

Deven Verma

ممبئی (جیوڈیسک) بالی وڈ کے کامیڈین اداکار دیون ورما اٹھہتر سال کی عمر میں دل کا دورہ پڑنے سے چل بسے۔

اداکار ، ہدایتکار اور پروڈیوسر دیون ورما گردے اور دل کی بیماری میں مبتلا تھے۔

انہوں نے پونے میں دم توڑا ، دیون ورما نے انگور ، انداز اپنا اپنا چمتکار اور دل تو پاگل ہے جیسی فلموں میں اداکاری کی جوہر دکھائے۔

انہوں نے بہترین کامیڈی پر چار بار فلم فئیر ایوارڈز اپنے نام کیے۔