برسبین ٹیسٹ میں شرکت کیلئے کھلاڑیوں پر دبائو نہیں، کرکٹ بورڈ

Cricket Board Australia

Cricket Board Australia

سڈنی (جیوڈیسک) کرکٹ آسٹریلیا کا کہنا ہےکہ بھارت کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں شرکت کے لئے کسی کھلاڑی پرکوئی دبائو نہیں۔اگر کوئی کرکٹر میچ میں شرکت نہ کرنا چاہے تو بورڈ کو اعتراض نہیں ہوگا۔

بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان 4 دسمبر سے برسبین میں شروع ہونے والا پہلا ٹیسٹ، اب 9 دسمبر سے ایڈیلیڈ میں کھیلا جائے گا۔

کرکٹ آسٹریلیا کے چیف ایگزیکٹیو جیمز سدرلینڈ کا کہنا تھا کہ 3 دسمبر کو فل ہیوز کی آخری رسومات کی وجہ سے ٹیسٹ سیریز کی تاریخ میں ردوبدل کیا گیا، اگر کوئی کھلاڑی پہلے میچ میں شرکت سے معذرت کرے گا تو وہ اسے مجبور نہیں کریں گے۔

اس مشکل وقت میںکرکٹ آسٹریلیا اور تمام کھلاڑی فل ہیوز کے خاندان کے ساتھ کھڑے ہیں، دوسری جانب آسٹریلوی وزیراعظم ٹونی ایبٹ نے بھی آسٹریلوی پارلیمنٹ میں فل ہیوز کو خراج عقیدت پیش کیا،فل ہیوز کی آخری رسومات کل ان کے آبائی شہر ماکس ویل میں ادا کی جائیں گی۔

ان کی تدفین میں آسٹریلوی کپتان مائیکل کلارک، بھارتی قائم مقام کپتان ویراٹ کوہلی سمیت 5 ہزار افراد شرکت کریں گے۔