زرداری صاحب دھڑوں کوختم کرکے پارٹی متحد کریں، امین فہیم

Amin Fahim

Amin Fahim

لاہور(جیوڈیسک) پیپلز پارٹی کے مرکزی راہنما مخدوم امین فہیم نےکہا ہےکہ آصف زرداری صاحب سے درخواست کرتا ہوں کہ دھڑوں کو ختم کر کے پارٹی کو متحد کریں۔

بلاول ہاؤس لاہور میں پیپلز پارٹی ورکرز کنونشن کے دوسرے مرحلے میں خطاب کرتے ہو ئے انہوں نے کہا کہ پارٹی سے بہت مضبوط رشتہ ہے یہ پارٹی محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کی امانت ہے۔

پرانے ورکروں کی محنت کو نظر انداز نہ کریں، کہتے ہیں اولڈ از گولڈ، گولڈ کو پکڑ کر رکھیں۔

پیپلز پارٹی ایک بہت بڑی پارٹی ہے، ہر ورکر کی اپنی اپنی خواہش ہے، فیصلے ایک خواہش پر نہیں مل کر ہوتے ہیں، بدقسمتی سے پارٹی میں دھڑے بن گئے ہیں۔