ڈھاکا (جیوڈیسک) انعام یافتہ برطانوی صحافی ڈیوڈ برگمین نے انیس سو اکہتر کی بنگلہ دیش کی جنگ آزدی میں ہلاکتوں کی سرکاری تعداد کو اپنے بلاگ میں مشکوک قرار دیا تھا۔
جنگ میں بنگلہ دیش کے سرکاری اعداد و شمار کے مطابق 30 لاکھ افراد مارے گئے تھے جبکہ برگمین کا کہنا تھا کہ اس دعوے کی حمایت میں کوئی شواہد موجود نہیں تعداد بڑھا چڑھا کر بتائی گئی۔
اگر یہ دعوی درست ہے تو روزانہ 11 ہزار افراد ہلاک ہونے چاہیے تھے جو ممکن نہیں۔
عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ دو ہزار گیارہ برگمین کے ایک مضمون سے ملک کے جذبات کو ٹھیس پہنچی ہے اور اس لیے ان پر 65 ڈالر کا جرمانہ ادا کرنے یا پھر سات دن قید کی سزا سنائی گئی ہے۔