لاہور (جیوڈیسک) پیپلز پارٹی کے راہنما جہانگیر بدر نے کہا ہے کہ ہم الطاف حسین کی عزت کرتے ہیں، ہماری قیادت کی بھی عزت کی جائے۔
بلاول ہاؤس لاہور میں پیپلز پارٹی کے یوم تاسیس کی تقریب میں خطاب کے موقع پر ان کا کہنا تھا کہ کوئی جماعت ہمارے لیڈر کی عزت نہیں کریگی تو ہم کارکنان کو اجازت دینگے کہ وہ جواب دیں۔
عدالت میں جانا الطاف حسین کا حق ہے، وہ عدالتوں میں جائیں، ہم بھی عدالتوں میں جائیں گے خواہ وہ پاکستان ہو یا لندن۔