جو کارکن بات نہیں مانتے ایمپائر والوں کے پاس چلے جائیں: آصف زرداری

Asif Ali Zardari

Asif Ali Zardari

لاہور (جیوڈیسک) بلاول ہاؤس لاہور میں پیپلز پارٹی کے یوم تاسیس کے دوسرے مرحلے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آصف علی زرداری نے کہا کہ سیاست میں ہر قدم پھونک پھونک کر رکھنا پڑتا ہے۔

عمران خان سیاسی سوچ نہیں رکھتے، اسی لئے سقوط ڈھاکا والے دن احتجاج کی کال دی۔ سابق صدر نے کہا کہ ”گو بابا گو” کا نعرہ سب سے پہلے پیپلز پارٹی نے لگایا تھا لیکن سسٹم نہیں ٹوٹنے دیا۔

اب ”گو نواز گو” کے نعرے لگ رہے ہیں۔ اسلام آباد میں جمہوریت ہے، سومنات کا مندر نہیں، حملہ نہیں کر سکتے۔ آصف علی زرداری نے کہا کہ دنیا کی اچھی سے اچھی جمہوریت میں بھی خامیاں ہیں۔ ہمیں ہزاروں چیزوں کا سوچنا ہے۔

جو کارکن بات نہیں مانتے وہ ایمپائر کی انگلی کا انتظار کرنے والوں کے پاس چلے جائیں۔ سابق صدر نے کہا کہ کارکنوں سے روز ملاقات کو جی چاہتا ہے، اب یہ سلسلہ جاری رہے گا۔