گجرات کی خبریں 2/12/2014

Gujrat

Gujrat

گجرات (جی پی آئی) انجمن تاجران مفتی احمد یار خان روڈ محلہ مسلم آباد کے نو منتخب صدر مہر احتشام طارق اور سید کاشف زیدی ‘ سینئر نائب صدر ‘ عابد اشتیاق بٹ جنرل سیکرٹری ناصر گجر نائب صدر ‘ مہر محمد سلیم فنانس سیکرٹری ‘ محمد جہانگیر بادشاہ سیکرٹری اطلاعات ‘ کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں ‘ ان خیالات کا اظہار مفتی احمد یار خان روڈ کے ممتاز تاجر رہنما جمال ارشد سندھو نے کیا’ انہوں نے کہا کہ انجمن تاجران مفتی احمد یارخان روڈ کے عہدیداران کا انتخاب نیک شگون ہے ‘ وہ تاجر برادری کے مسائل احسن انداز کے ساتھ حل کروائیں گے ۔ انجمن تاجران مفتی احمد یار خان روڈ کے تمام عہدیداران جذبہ حب وطنی سے سر شار ہیں ‘ تاجر برادری کو ان پر مکمل اعتماد ہے ‘ روڈ کی تمام تاجر برادری انکے ساتھ ہے اور انکے شانہ بشانہ چلیں گے ‘ تمام عہدیداران اعلیٰ صلاحیتوں کے مالک ہیں اور تاجر برادری کے مسائل احسن انذاز سے حل کروانے کی مکمل صلاحیت رکھتے ہیں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی) صدر پاکستان مسلم لیگ سٹی گجرات محمد حنیف حیدری نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ حکمران عوام کو بے وقوف بنانا چھوڑ دیں کیونکہ اب لوگ باشعور ہیں اور ان کے جھانسے میں آنے والے نہیں۔ انہوں نے کہا کہ حیرانگی کی بات ہے کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں کم کرنے میں بھلا حکمرانوں کی کیا کارکردگی ہوسکتی ہے اور اگر دیکھا جائے تو ابھی بھی گورنمنٹ عوام کو کچھ بھی ریلیف نہیں دے رہی ۔ نہ تو پٹرولیم مصنوعات میں کمی کی گئی ہے اور نہ ہی کرایوں میں کمی پر علمدرامد کروایا جا سکا ہے۔ کسی بھی محکمہ میں چلے جائیں ہر طرف بدحالی ہی نظر آرہی ہے۔ بجلی گیس کی لوڈشیڈنگ نے عوام کا جینا دوبھر کردیا ۔یوٹیلٹی سٹورز بنیادی اشیاء سے محروم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایسی ناقص کارکردگی ہونے کے باوجود اخبارات حکومتی کارکردگی کے اشتہارات سے بھرے ہوتے ہیں۔ اگر ان اشتہارات پر عوامی رقم خرچ کرنے کی بجائے وہی پیسہ عوام پر لگایا جائے تو کچھ بہتر ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر ملک صحیح ڈگر پر چل رہا ہوتا تو آج جو حکومت گرائو تحریک چلی ہے اس کو عوام کی طرف سے اتنی پزیرائی نہ ملتی۔ لاکھوں کی تعداد میں لوگ سڑکوں پر ہیں اور ہر طرف سے گو نوا ز گو کی صدائیں بلند ہورہی ہیں۔ اگر حالات ایسے ہی رہے تو مجھے چند ماہ میں حکومت جاتی نظر آرہی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات ( جی پی آئی ) ایس ایچ او تھانہ لاری اڈا عدنان شہزاد اپنی ڈیوٹی بڑی فرض شناسی سے ادا کر رہے ہیں ‘ جس دن وہ تعینات ہوئے ہیں اُن کے علاقہ میں جرائم میں واضع کمی آئی ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار عوامی و سماجی حلقوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر تھانہ لاری اڈا کے ایس ایچ او عدنان شہزاد اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میرے تھانہ کے دروازے سب کیلئے چوبیس گھنٹے کھلے ہیں ‘ اگر کسی سائل کو کوئی بھی مسئلہ ہو تو وہ کسی روک و رکاوٹ کے مجھے سے آ کر مل سکتا ہے ۔ میرے علاقہ میں منشیات فروشوں ‘ ڈکیتیوں ‘ راہزنوں ‘ چوروں کی کوئی جگہ نہیں ہے ۔ میں نے ہمیشہ میرٹ پر فیصلہ کیا ہے ۔ عوام کی مال و جان کا تحفظ کرنا ہمارا اولین مقصد ہے ‘ یہی وجہ ہے کہ میں نے جس تھانہ میں ڈیوٹی کی ہے اُس کے علاقہ سے جرائم پیشہ افراد کا جینا حرام کر دیا ہے ۔ اہل علاقہ کے معززین کو بھی چاہیے کہ وہ پولیس کے ساتھ مکمل تعاون کرینگے اور جرائم کی نشاندہی کریں ۔ انشاء اللہ بروقت کارروائی کی جائیگی ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات ( جی پی آئی )گجرات شہر اور گردونواح کے علاقوں میں بھکاریوں نے اپنے بھر مار کے چاروں اطراف میں بھکاریوں نے اپنے خیمے نصب کر رکھے ہیں ‘ صبح ہوتے ہی نوجوان بھکارنیں بھیک مانگنے کیلئے شہر میں نکل کھڑی ہوتی ہیں ‘ اکثر نوجوان و خوبرو بھکارنیں لوگوں کو گناہ کی دعوت بھی دیتی ہیں ‘ اور بعض بھکاری لوگوں سے بھیک مانگنے کیلئے ایسے چمٹ جاتے ہیں جیسے مکھیاں گڑ کو وہ اس وقت تک پیچھا نہیں چھوڑتے ‘ جب تک وہ کچھ نہ کچھ لے لیں ‘ بعض اوقات شریف اور سادہ لوح لوگوں کو اپنی عزت بچانا مشکل ہو جاتا ہے ‘ بھکاریوں کے خلاف قانون ہونے کے باوجود متعلقہ حکام اور انتظامیہ کارروائی سے گریزاں ہیں ‘ شہری حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ان بھکاریوں کے خلاف قانون کو حرکت میں لا کر سخت کارروائی کی جائے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات ( جی پی آئی ) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما امیدوار برائے چیئر مین چوہدری افتخار احمد وڑآئچ آف بخشو پورہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ جمہوری حکمرانوں کے صبر کا امتحان لینے والے عوام کے غضب کو آواز دے رہے ہیں ‘ عوامی مینڈیٹ تسلیم نہ کرنا عوام سے غداری کے مترادف ہے ‘ مسلم لیگ ن ہی واحد سیاسی جماعت ہے ‘ جوکہ عوام کو ان بحرانوں سے نجات دلا کر ترقی کی راہ پر گامزن کیے ہوئے ہیں ‘ بعض غیر ملکی ایجنٹ غیر ملکی آقائوں کی خوشنودی کی خاطر اس ملک کی ترقی کو دائو پر لگانے کیلئے تلے ہوئے ہیں ‘ انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کی ہٹ دھری اور بے وقوفیوں سے ملکی معیشت تباہی کے دھانے کھڑی ہو گی ‘ کاروبار بری طرح متاثر ہیں ‘ عمران خان کو ماسیوں کے سوا کچھ نہیں ملے گا ‘ ن لیگ کو عوامی مینڈیٹ کی طاقت حاصل ہیں ‘ اب با شعور عوام کو مزید بے وقوف نہیں بنایا جا سکتا ۔ مسلم لیگ (ن) ہی وہ جماعت ہے ‘ جس نے سیلاب سے متاثر آبادی کے حصہ کو ریلیف پہنچا کر ان کو اپنے پائوں پر کھڑا کر دیا ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات ( جی پی آئی ) غلامان گھمکول شریف ضلع گجرات کے ناظم اعلیٰ چوہدری افتخار احمد نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ عید میلاد النبیۖ کی آمد کے سلسلے میں غلامان گھمکول شریف ضلع گجرات کے زیر اہتمام میلاد مصطفےٰ (موٹرسائیکل ) ریلی نکالی جائیگی ‘ ریلی کی قیادت نوجوان عالم دین صاحبزادہ پیر سید حسن محمود شاہ آستانہ عالیہ شہنشاہ ولایت اور غلامان گھمکول شریف ضلع گجرات کے ناظم اعلیٰ چوہدری افتخار احمد ملہی کریں گے ‘ ریلی 26دسمبر بروز جمعتہ بعداز نماز جمعہ جامعہ مسجد شاہ ولایت سے شروع ہوگی ‘ ریلی فوارہ چوک ‘ چوک نوابصاحب ‘ چوک پاکستان سے ہوتی ہوئی ‘ پرنس چوک میں اختتام پذیر ہوگی ‘ ریلی کے اختتام پر پیر سید سعید احمد شاہ صاحب گجراتی خطاب و دعا فرمائیں گے ‘ چوہدری افتخار احمد ملہی نے تمام عاشقان رسول ۖ سے شرکت کی درخواست کی ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات ( جی پی آئی ) غلامان گھمکول شریف ضلع گجرات کی اہم میٹنگ چوہدری افتخار احمد ملہی کی زیر صدارت دی چناب سکول خالد آباد میں منعقد ہوئی ‘ میٹنگ میں غلامان گھمکول شریف ضلع گجرات کی میلاد مصطفےٰ ریلی کے انتظامات اور ضلع بھر کے تمام وابستگان گھمکول شریف سے رابطے کیلئے کمیٹی تشکیل دی گئی ‘ کمیٹی کے ارکان میں چوہدری افتخار رنجھا ( کنجاہ ) چوہدری محمد اکرم ( نتھو کوٹ ) ماسٹر عنصر اقبال ( کوٹ قطب دین ) چوہدری ذکاء اللہ سندھو ( جسوکی ) چوہدری ندیم سیال (ڈالی بانٹھ ) راجہ پرویز ( علی پورہ ) محمد سجادہ (دولت نگر ) غلام عباس ( گلیانہ ) حاجی امجد رشید (کھاریاں ) مدثر اقبال ( لالہ موسیٰ ) صوفی محمد اشرف ( سرائے عالمگیر ) ملک شاہجہان ( کالرہ ) محمد اویس (سانتل ) شامل ہیں ۔
۔۔
گجرات(جی پی آئی) ڈسٹرکٹ جیل کی نئی تعمیر ہونیوالی عمارت کی افتتاحی تقریب 5دسمبر صبح دس بجے ہوگی۔ سپرنٹنڈنٹ جیل امتیاز بھلی کے مطابق افتتاحی تقریب کے مہمانان خصوصی صوبائی وزیر جیل خانہ جات اور انسپکٹر جنرل پنجاب پولیس میاں فاروق نذیر ہوں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(نمائندہ خصوصی )ایثار ویلفئیر سوسائٹی جلالپورجٹاں کے زیر اہتمام طالبات میں جرسیاں تقسیم کرنے کے سلسلہ میں ایک تقریب کا انعقاد گورنمنٹ اسلامیہ گرلز ہائی سکول عمر فاروق روڈ جلالپورجٹاں میں کیا گیا ۔ تقریب کی صدارت ایثار ویلفئیر سوسائٹی جلالپورجٹاں کے سینئر رکن ڈاکٹر شکیل رضا سابق ناظم نے کی جبکہ مہمان خصوصی شیخ ظہور احمد رہنما جماعت اسلامی ضلع گجرات تھے ۔ دیگرمہمانان اعزاز میں ممتاز دانشور حکیم سید صابر حسین ،صحافی ساجد قادری اور سماجی شخصیت شبیر احمد بٹ تھے ۔ تقریب کی میزبانی کے فرائض ایثار ویلفئیر سوسائٹی جلالپورجٹاں کے بانی و سرپرست نویداحمد بٹ نے سرانجام دئیے ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی شیخ ظہور احمد نے کہا کہ خدمت خلق کرنے والے عظیم لوگ ہوتے ہیں اگر ہمارے معاشرے میں خدمت خلق کا شعور اجاگر ہوجائے تو ہمارے بے شمار مسائل ختم ہوسکتے ہیں ۔ انہوںنے کہا کہ ہمارا دین بھی دوسروں کی بڑھ چڑھ کر خدمت کرنے کادرس دیتا ہے ۔ اس موقع پر حکیم سید صابر حسین نے سوسائٹی کی کارکردگی کو بے حد سراہا اور اس نیک مشن میں شامل ہونے کے لیے سوسائٹی کا رکن بننے کی خواہش کا بھی اظہار کیا۔ تقریب کے میزبان نوید احمد بٹ نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انشاء اﷲ عوام الناس کی بے لوث خدمت کا مشن جاری رکھیں گے ۔سکول انتظامیہ نے بھی سوسائٹی کے اراکین کا مستحق طالبات میں جرسیاں تقسیم کرنے پر شکریہ ادا کیااور کہا کہ یہ بہت نیکی کا کام ہے اس کا اجر صرف اﷲ تعالیٰ کی ذات ہی دے سکتی ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج خالد نوید ڈار نے ڈسٹرکٹ جیل کا دورہ کیا اور معمولی نوعیت کے مقدمات کے 20ملزمان کو ذاتی مچلکوں پر رہا کرنے کا حکم دے دیا۔ فاضل جج نے جیل کی مختلف بیرکوں ، کچن اور ہسپتال کا بھی معائنہ کیا اور قیدیوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات، اور صفائی کی صورتحال پر اطمینان کا اظہار کیا۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے دورہ کے موقع پر قیدیوں کے مسائل بھی دریافت کئے۔ سپرنٹنڈ نٹ جیل امتیاز بھلی اور دیگر افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی )خوبصورت گجرات پراجیکٹ کے تحت جی ٹی روڈ پر باب ِ گجرات کی تعمیر کا آغاز کر دیا گیا ہے،2کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والے منصوبے کا سنگ بنیاد کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن شمائل احمد خواجہ اور ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے رکھا جبکہ اس موقع پر ایم پی اے چوہدری اشرف دیونہ، اے ڈی سی جی فاروق رشید سندھو ‘ ڈی او سی شجاع قطب بھٹی ‘ اے سی میاں اقبال مظہر ‘ای ڈی او فنانس چوہدری محمد اصغر’ اے سی سیٹلمنٹ وقار خان ‘ سابق ایم این اے ملک جمیل اعوان ‘سابق ایم پی اے حاجی ناصر محمود ‘ چوہدری رضا علی وڑائچ ‘ چوہدری اشرف ریحانیہ ‘ چوہدری اصغر تیل والا ‘ سماجی کارکن خادم علی خادم ‘ صدر انجمن تاجران جاوید بٹ ‘ این ایم فرنشرز کے عابد فاروق ‘ نیشنل فرنشرز کے امجد فاروق ‘حاجی محمد الیاس ‘ ڈاکٹر امین گل ‘ عنصر محمود گھمن ‘ پی ایس او ٹو ڈی سی او ندیم حسین بٹ اور بڑی تعداد میں معززین اور سرکاری افسران موجود تھے ۔ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ نیشنل این ایم باب ِ گجرات پراجیکٹ پر دو کروڑ روپے خرچ ہونگے اور یہ منصوبہ چار ماہ کی مدت میں مکمل کیا جائے گا ۔ انہوں نے بتایا کہ گجرات کی تاریخ اور ثقافت کو اجاگر کرنے کے حوالے سے انتہائی اہم پراجیکٹ کے لیے تمام اخراجات نیشنل فرنشرز اور این ایم فرنشرز برداشت کرینگے ۔ سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب میں گفتگو اور میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کمشنر گوجرانوالہ شمائل احمد خواجہ نے گجرات کی خوبصورتی کیلئے تعمیر کیے جانے والے نیشنل این ایم باب گجرات منصوبے کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ گوجرانوالہ ڈویژن کے چھ اضلاع میں آٹھ مقامات پر اس نوعیت کے باب تعمیر کیے جا رہے ہیں ان میں سے باب ِ وزیر آباد ‘ باب ِ سیالکوٹ 25دسمبر تک مکمل ہو جائینگے ۔ 14دسمبر سے باب ِ نارووال کی تعمیر کا بھی آغاز کر دیا جائیگا ۔ انہوں نے کہا کہ تمام اضلاع میں اس نوعیت کے باب کی تعمیر کا مقصد ان اضلاع کی خوبصورت ثقافت کو فروغ اور اُنکے کلچر کا تحفظ کرنا ہے انہوں نے کہا کہ اپنی مدد آپ کے تحت تعمیر کیے جانے والے ان ابواب کی تعمیر سے گوجرانوالہ ڈویژن نا صرف پنجاب بلکہ پاکستان بھر میں اپنی نوعیت کا واحد ڈویژن ہو گا جہاں کے تمام اضلاع کے داخلی راستوں پر اس نوعیت کے باب تعمیر کیے گئے ۔گوجرانوالہ ڈویژن میں ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے ک کمشنر گوجرانوالہ شمائل احمد خواجہ نے بتایا کہ ڈویژن بھر میں اس وقت 1300ترقیاتی منصوبوںپر45ارب روپے خرچ ہونگے انہوں نے بتایا کہ سیلاب کے دوران سڑکوں ‘ سکولوں اور دیگر انفراسٹرکچر کو نقصانات کے سروے کے بعد بحالی کے لیے 474سکیمیں حکومت ِ پنجاب کو بھجوائی گئی ہیں جن پر پانچ ارب روپے لاگت کا تخمینہ ہے ان میں سے 383کی منظوری دی جا چکی ہے اور رواں ماہ ان کیلئے فنڈز جاری ہو جائینگے ۔ انہوں نے بتایا کہ تمام تحصیلوں میں ڈویژنل پبلک سکول کے کیمپس بنانے کا منصوبہ پر کام جاری ہے اور مارچ میں سمبڑیال اور وزیر آباد میں نئے ڈویژنل پبلک سکول کے کام شروع کر دینگے ۔انہوں نے بتایا کہ گوجرانوالہ میں غریب علاقوں میں واقع سرکاری سکولو ں کی اڈاپشن پالیسی کا آغاز کیا گیا ہے اور ابتدائی طور پر پانچ سرکاری سکولز کوصاحب ثروت افراد اڈاپٹ کرنے جا رہے ہیں جو وہاں اعلیٰ معیار کی تمام سہولیات فراہم کرنے کے ذمہ دار ہونگے ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ وزیرآباد انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی او پی ڈی سروس شروع کی جا چکی ہے جہاں چار ڈاکٹرز ‘ نرسیں اور پیرا میڈیکل سٹاف تعینات ہو چکا ہے اور یہاں روزانہ ڈیڑھ سو کے قریب مریض آتے ہیں انہوں نے بتایا کہ جنوری میں ان ڈور سروس کا بھی آغاز کر دیا جائیگا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی )ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے کہا ہے کہ حکومت ِ پنجاب نے ضلع گجرات میں ترقیاتی منصوبوں کیلئے 938ملین روپے کا ترقیاتی پیکج دیا ہے جس کے تحت سڑکیں اور دیگر فلاحی منصوبہ جات مکمل کیے جائینگے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے باب ِ گجرات کی افتتاحی تقریب کے موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے دئیے گئے ترقیاتی پیکج کے تحت اہم شاہراہوں کی تعمیر کی جائے گی تاہم ان بڑے منصوبہ جات کی تکمیل کیلئے کچھ وقت درکار ہو گا ۔ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ شاہین گجرات میں اوورہیڈ برج کی تعمیر کا منصوبہ منظور کیا جا چکا ہے جسے وزیراعلیٰ پنجاب نے وفاقی حکومت کو بھجوا دیا ہے انہوں نے بتایا ہے کہ این ایچ اے اس منصوبے کو مکمل کریگی اور اس کے اخراجات وفاقی اور صوبائی حکومت مل کر برداشت کریں گی ۔ انہوں نے بتایا کہ تین کروڑ روپے لاگت سے عزیز بھٹی شہید ہسپتال میں برن یونٹ تعمیر کیا جا رہا ہے اس کے لیے تمام وسائل سماجی شخصیت ڈاکٹر محمد سرور فراہم کر رہے ہیں ۔انہوں نے بتایا کہ کٹھالہ کے قریب جی ٹی روڈ پر واقع انڈر پاس کی مرمت کا کام جاری ہے اسی طرح ممتاز کاروباری شخصیت ندیم ملہی کٹھالہ کے قریب پولیس چوکی تعمیر کرینگے جس پر 35لاکھ روپے لاگت آئے گی اور اس پراجیکٹ کی تعمیر سے علاقہ میں جرائم پر مکمل قابو پانے میں مدد ملے گی ۔ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے خوبصورت گجرات پراجیکٹ کو باب ِ گجرات کی تعمیر کیلئے مالی وسائل فراہم کرنے پر گجرات چیمبر آف کامرس اور گجرات کے کاروباری اور مخیر حضرات کی کاوشوں کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی )گجرات کی معروف شخصیات صدر انجمن تاجران جاوید بٹ ‘ چوہدری اشرف ریحانیہ ‘ چوہدری اصغر تیل والا ‘ ممتاز سماجی کارکن خادم علی خادم نے گجرات شہر کی ترقی اور فلاح کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھانے پر ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا ہے اور انہیں ایک مثالی آفیسر قرار دیا ہے ۔ باب ِ گجرات کی افتتاحی تقریب میں کمشنر گوجرانوالہ شمائل احمد خواجہ سے بات چیت کرتے ہوئے ان شخصیات نے کہا کہ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے شہر کی ترقی اور خوبصورت کیلئے جہاں حکومت ِ پنجاب سے فنڈز حاصل کیے ہیں وہی گجرات کے کاروباری اور صاحب ِ ثروت افراد کو بھی اس کارِ خیر میں شامل کر کے اپنے شہر اور ضلع کی خدمت کا موقع دیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے اہل ِ گجرات کو اپنی تقدیر خود سنوارنے کا موقع فراہم کیا اور ان کی طرف سے فراہم کیے جانے والے وسائل کو درست طریقے سے استعمال کر کے حکومت ِ پنجاب اور انتظامیہ پر عام آدمی کے اعتماد کو مضبوط بنایا ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی )ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر سرائے عالمگیر شعیب نسوانہ نے زائد کرائے وصول کرنے والی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 18گاڑیوں کو مختلف تھانوں میں بند کر دیا ہے اور اُن کے مالکان پر 40ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا ہے ۔ اسسٹنٹ کمشنر شعیب نسوانہ نے ٹریفک پولیس کے ہمراہ کریک ڈاؤن کے دوران جی ٹی روڈ اور دیگر علاقوں میں واقع بس اور ویگن اڈوں کی چیکنگ کی اور مسافروں سے وصول کیے جانے والے کرایوں کے بارے میں دریافت کیا اور اوورچیکنگ میں ملوث ٹرانسپورٹرز کے فوری کارروائی کرتے ہوئے اُن کی گاڑیوں کو بند کر دیا اور اُن پر جرمانے عائد کر دئیے ۔ اے سی سرائے عالمگیر شعیب نسوانہ نے مختلف علاقوں میں پٹرول پمپوں کی بھی چیکنگ کی اور پمپ مالکان کو ہدایت کی کہ وہ مقرر نرخوں کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی فراہمی یقینی بنائے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی )ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر گجرات میاں اقبال مظہر نے لیبر ڈیپارٹمنٹ کے افسران اور عملہ کے ہمراہ مختلف علاقوں میں درجن سے زائد پٹرول پمپوں کی اچانک چیکنگ کی اور اُن کے پیمانے اور ریٹس چیک کیے ۔ کارروائی کے دوران رحمان شہید روڈ ‘ جی ٹی روڈ اور ملحقہ علاقوں کے پٹرول پمپوں کی چیکنگ کی گئی اور چیک کیے گئے تمام پمپس کے پیمانے اور ریٹس درست پائے گے۔اے سی میاں اقبال مظہر نے پٹرول پمپ مالکان کو ہدایت کی کہ حکومت کی طرف سے مقرر کردہ نرخوں کے مطابق اور درست پیمانے سے پٹرولیم مصنوعات کی فراہمی یقینی بنائے اور کسی بھی قسم کی بدعنوانی میں ملوث عناصر کے خلاف سخت ترین کارروائی ہو گی ۔