کھاریاں (جی پی آئی) حکمرانوں نے پٹرولیم کی مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی کمی کی ہے جو کہ عالمی سطح پر کم ہونے والی قیمتوں سے بہت زیادہ کم ہے اگر حکمران واقعی ہی عوام سے مخلص ہیں تو پٹرولیم کی قیمتوں کو عالمی سطح پر کم ہونے والی قیمتوں کے لگ بھگ کم کریں ۔ ان خیالات کا اظہار مشترکہ طور پر صدر مسلم لیگ (ق) ہالینڈ چوہدری تجمل حسین پیارا اور امیدوار وائس چئیرمین یوسی بد مرجان چوہدری اجمل حسین پیارا نے کیا انہوں نے کہا کہ عوام کو حقیقی ریلیف تب ملے گا جب مہنگائی کی شرع نمایاں طور پر کم ہو گی اور عام آدمی سکھ کا سانس لے گا۔ انہوں نے پٹرولیم کی حالیہ قیمتوں کو اونٹ کے منہ میں زیرہ کے مترادف قرار دیا ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کھاریاں(جی پی آئی)ہوم سٹوو ڈش لنچ کا افتتاح گذشتہ روز ہمارا کھاریاں FM97پر ہوا سنئیر صحافی کلیم اللہ گیلانی اور دیگر نے افتتاح کے موقع پر سنئیر صحافی محمد زمان احسن سابق صدر KPC،سنئیر صحافی سید تنویر نقوی سابق جنرل سیکرٹری+KPCبانی یونین آف جرنلسٹس تحصیل کھاریاں ،RJایم ایس رحمان ،RJزوق احمد ،RJمومنہ شیزہ،راجہ محفوظ،عبدالجبار(JB) اور دیگر شریک تھے اس موقع پر ایم ڈی ہوم سٹوو ڈش لنچ ظفر حسن نے شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ مناسب قیمتوں پر گھر کے بنے کھانے ہوم ڈلیوری کے ساتھ بینکوں ،دفاتر اور کاروباری مراکز میں فراہم کیے جائیں گے ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کھاریاں(جی پی آئی)پیپلز پارٹی کبھی نہ ختم ہونے والی سیاسی جماعت ہے جس کی جڑیں خالصتاً عوام میں موجود ہیں پیپلز پارٹی ہی پانچوں صوبوں میں یکساں مقبول اور وفاق کی علامت ہے ۔پیپلز پارٹی کو ختم کر نے والے خود ہی ختم ہوجائیں گے ان خیالات کا اظہار چوہدری ضیاء محی الدین جنرل سیکرٹری پیپلز پارٹی تحصیل کھاریاں نے کیا انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی تاریخ قربانیوں اور کارناموں سے بھری پڑی ہے جو کہ ایک تاریخ بن چکی ہے پیپلز پارٹی کے دور میں بھی دھرنے دیے جاتے رہے اور بحران بھی موجود تھے ہماری لیڈر شپ نے تمام معاملات کو افہام و تفہیم سے حل کیا موجودہ حکمرانوں کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت گذشتہ ایک سو دس دنوں سے جاری دھرنا ہے ایسا لگتا ہے کہ موجودہ حکمران ناکام ہو چکے ہیں۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کھاریاں(جی پی آئی) ACافشاں رباب نے ماہ نومبر کے دوران 169گراں فروشوں اور دیگر قانون شکنوں کے چالان کیے ۔36مقدمات درج کروائے جبکہ 133گراں فروشوں اور قانون شکنو ں کو مبلغ2لاکھ 30ہزار 5سو روپے جرمانے کیے۔گذ شتہ روز کاروائی کے دوران کھاریاں کے 8مرغی فروشوں کو صفائی کا ناقص انتظام اور ریٹ لسٹیں آویزاں نہ کرنے پر مبلغ 14ہزار5سو روپے جرمانے کیے ۔11پٹرول پمپ چیک کیے اور مالکان کو ہدایت کی کہ سرکاری نرخوں پر پٹرول کی فروخت کو یقینی بنائیںورنہ سخت قانون کاروائی کی جائے گی انہوں نے محکمہ ہیلتھ کے افسران کے ہمراہ cake & bakesجی ٹی روڈ کھاریاں کا دورہ کیا ناقص صفائی کے نظام اور ورکروں کے ہیلتھ سرٹیفیکٹ نہ ہونے پر 10ہزار روپے جرمانہ کیا ۔اس موقع پر انہوں نے RHCپنڈی سلطان پور کا دورہ کیا ڈینگی وارڈ کا معائنہ کیا اور انچارج ڈاکٹر ظفر مہدی کو صفائی کے انتظامات مزید بہتر بنانے کی تاکید کی۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کھاریاں(جی پی آئی)آنے والا دور پی ٹی آئی کا ہے کارکن چئیرمین عمران خان کے اگلے پلان کی کامیابی کے لیے بھر پور محنت کریں آنے والے جلسوں اور دھرنو ں کو بھی حسب سابق کامیات بنایا جائے ان خیالات کا اظہار مشترکہ طور پر امیدوار چئیرمین یوسی باہر وال چوہدری محمد نواز بیگہ اور امیدوار وائس چئیرمین ملک آفتاب حسین لمے شریف یوسی ڈوگہ نے کیا انہوں نے کہا کہ اسلام آباد جلسے میں ملک بھر سے لاکھوں کی تعداد میں جبکہ ضلع گجرات سے ہزاروں کی تعداد میں عوام نے شرکت کرکے عمران خان پر کھلے اعتماد کا اظہار کر دیا ہے انشاء اللہ آنے والا دور پی ٹی آئی کا ہی ہے کارکن بھر پور محنت کریں اور اپنے قائد عمران خان کاپیغام گھر گھر پہنچائیں ہم اسلا م آباد جلسے میں شرکت کرنے والے اپنے دوست احباب ،معززین علاقہ اور کارکنوں کے بے حد مشکور ہیں۔