بیجنگ (جیوڈیسک) چین کے شہر چونگ کنگ میں ڈرفٹ چیمپئن شپ کے دوران ہان یو نے دو گاڑیوں کے درمیان اپنی کار پارک کر کے سب کو حیران بھی کیا اور گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈز میں اپنا نام بھی درج کروا لیا۔
انہوں نے دو گاڑیوں کے درمیان صرف آٹھ سینٹی میٹر کے فاصلے میں اپنی گاڑی پارک کی۔
مقابلے کی شرط یہ تھی کہ گاڑی کسی دوسری گاڑی سے نہ ٹکرائے اور ہان نے اپنی مہارت کا ثبوت دیتے ہوئے کامیابی سے گاڑی پارک کر دی۔