کراچی (جیوڈیسک) میسج ،میسج ،میسج۔کل 3 دسمبر کو دنیا کے پہلے ایس ایم یس کو بھیجے جانے کو 22 سال مکمل ہو جائینگے۔
دنیا بھر میں رابطے کے انداز کو بد ل دینے والے ایس ایم ایس کو کل 22 سال پو رے ہو جائینگے۔
160 کیریکٹر ز پر مشتمل یہ ٹیکسٹ میسجنگ سروس 1984 میں ایجاد کی گئی تھی جبکہ دنیا کا پہلا ایس ایم ایس 22 سا ل قبل 3 دسمبر 1992ء میں بھیجا گیا تھا جس میں کرسمس کی مبارکباد دی گئی تھی۔
ایس ایم ایس کی ایجاد نے جہاں صر ف رابطے اور گفتگو کو آسان بنا دیا بلکہ خط لکھنے کی سالوں پرانی روایت کو بھی ختم کر ڈالا۔
آج دنیا بھر میں چار ارب سے زائد افراد ایس ایم ایس کی سہولت سے فائدہ اٹھا رہے ہیں اور ایک اندازے کے مطا بق گز شتہ سال دنیا بھر میں کھربوں پیغا مات بھیجے اور موصول کیے گئے جبکہ دنیا بھر میں موجود ٹیلی کام کمپنیاں صرف ایس ایم ایس کے ذریعے سالانہ کئی ارب پاؤنڈ سے زیادہ رقم کماتی ہیں۔
واضح رہے کہ یہ میسج سروس اب اپنی دیگر شاخوں کے ہمراہ وسیع تر ہوچکی ہے جس سے روزانہ 80 فیصد موبائل فون استعمال کرنے والے صارفین مستفید ہوتے ہیں۔