اسلام آباد (جیوڈیسک) اے این پی کے سینیٹرزاہد خان نے کہا ہےکہ عمران خان خیبر پختونخوا حکومت کی تعریفیں کرتے نہیں تھکتے۔
آج اسمبلی میں بھانڈا پھوٹ گیا، خیبر پختونخوا کے وزراء خود بھتہ دیتے ہیں، صوبہ اللہ کے رحم وکرم پر ہے۔
اسلام آباد سے جاری بیان میں سینیٹرز اہد خان کا کہنا ہے کہ سی سی پی او پشاور کے مطابق ڈاکٹرز کو اسلحہ لائسنس جاری کیے گئے ہیں خیبر پختونخوا حکومت نے ڈاکٹرز سے کہہ دیا کہ وہ ان کی حفاظت نہیں کر سکتی۔
سینیٹر زاہد خان کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر اپنی حفاظت کے لیے بندوق خریدیں تو یہ حکومت کی ناکامی ہے، شہریوں کو تحفظ دینا حکومت کی ذمہ داری ہوتی ہے، عمران خان کو شرم آنی چاہیئے کہ ان کی حکومت امن وامان قائم رکھنے میں ناکام ہو چکی ہے۔