ڈاکٹر طاہر القادری کی علاج کے لیے امریکا روانگی

Dr Tahir ul Qadri

Dr Tahir ul Qadri

لاہور (جیوڈیسک) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کی علاج کے لیے آج امریکا روانہ ہوں گے، کہتے ہیں صحت مند ہونے کے بعد اپنی تحریک اسی نقطے سے شروع کریں گے جہاں آج چھوڑ کر جارہے ہیں۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ کارکن افواہوں پر کان نہ دھریں، 32 سال سے دل کے عارضے میں مبتلا ہوں، علاج کے بعد واپس پاکستان واپس آؤں گا، جدوجہد جاری رہے گی کسی شک وشبے کی گنجائش نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ شہدا ماڈل ٹاون کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔ جی آئی ٹی کوہم نے سو فیصد مسترد کر دیا ہے، وزیراعلیٰ کےحکم اور وزیراعظم کی مرضی کی بغیر ماڈل ٹاؤن کاسانحہ ہوہی نہیں سکتا۔ میں نے ظلم کے خاتمے اور غریبوں کے حقوق کے لیے جنگ شروع کی ہے اور میں نے غریبوں کو ظلم سے نجات دلانے کی ٹھان لی ہے۔

طاہر القادری نے مزید کہا کہ کسی نے ایئر ایمبولینس کی کوئی پیش کش نہیں کی، ایئر ایمبولینس کی کوئی پیشکش کربھی دیتا تو میں ہرگز قبول نہیں کرتا۔