ترقی کیلئے پاکستان اور افغانستان مل کر کام کریں: جان کیری

John Kerry

John Kerry

برسلز (جیوڈیسک) جان کیری نے کہا کہ پاکستان کے آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے افغانستان کیساتھ تعاون کا یقین دلایا ہے۔ انھوں نے کہا کہ راحیل شریف اور اشرف غنی دونوں تعاون کے نئے امکانات پر یقین رکھتے ہیں۔

ترقی کیلئے پاکستان اور افغانستان مستقبل میں مل کر کام کر سکتے ہیں۔ افغان صدر اشرف غنی کا کہنا تھا کہ افغانستان کسی پراکسی وار کاحصہ نہیں بننا چاہتا۔ پڑوسیوں کے خطرات افغانستان جیسے ہی ہیں۔ غیر ریاستی عناصر دہشت گرد کارروائیوں میں ملوث ہیں۔