امریکی روبوٹیک چیتے نے یوسین بولٹ کو بھی پیچھے چھوڑ دیا

American Robotic

American Robotic

نیویارک (جیوڈیسک) امریکا کا رو بو ٹک چیتا چھلانگیں لگانے کا ماہر، تیز رفتاری میں دنیا کے تیز ترین ایتھلیٹ یوسین بولٹ کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔

امریکی سا ئنسدانوں کے ایجا د کر دہ روبو ٹک چیتے نے تیز رفتا ر ی کا اپنا ہی ریکارڈ توڑتے ہوئے دنیا کے تیز ترین ایتھلیٹ یوسین بولٹ کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ 4 ٹانگو ں پر مشتمل چیتا نامی یہ رو بو ٹ ناصرف ٹریڈ مل پر 28 اعشاریہ 3 میل فی گھنٹہ کی رفتا ر سے دو ڑکر اپنا ہی ریکارڈ توڑچکا ہے۔

بلکہ دنیا کے تیز ترین رو بو ٹک چیتے کے اعزازکا حامل ہے۔یہی نہیں امریکی دفاعی ادارے کے تعاون سے ڈیزائن کیا گیا یہ روبوٹک چیتا چھلانگیں لگانے کی صلاحیت بھی رکھتا ہے جو مستقبل میں مزید ٹیکنالوجی اور مصنوعی اعضا تیار کرنے میں معاون ثابت ہوسکتا ہے۔

واضح رہے کہ امریکا کی ایک روبوٹ ساز کمپنی کے ایجاد کردہ چیتاروبوٹ نے انسانوں میں تیزرفتارشخص کا اعزاز رکھنے والے جمیکا کے ایتھلیٹ یوسین بولٹ کا 27 اعشاریہ 8 میل فی گھنٹہ کا ریکارڈ بھی واضح فاصلے سے پیچھے چھوڑ دیا۔