کیوبا : بس حادثے میں زخمی ہونے والے فرانسیسی سیاحوں میں سے 9 کی حالت تشویشناک

Accident

Accident

ہوانا (جیوڈیسک) حکام کے مطابق دار الحکومت ہوانا سے ڈھائی سو کلومیٹر دور ورادیرو کے قریب بس اور ٹرک کے تصادم میں چالیس فرانسیسی سیاح زخمی ہو گئے۔

زیادہ تر زخمیوں کی ہڈیاں ٹوٹی ہیں اور جلد جھلسی ہے۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے شدید زخمیوں کا آپریشن کر دیا گیا ہے۔ سیاح انقلابی رہنما چی گوویرا کی یادگار کے دورے سے واپس آ رہے تھے کی حادثے کا شکار ہو گئے۔

کیوبا میں فرانسیسی سفارتخانے کے ترجمان نے ایک بیان میں زخمیوں کے علاج پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔