پولیس مقابلے میں ہلاک نوجوان کی قبر کشائی

Grave

Grave

سکھر (جیوڈیسک) سکھر میں 12 روز قبل ڈاکو قرار دے کر مبینہ مقابلے میں ہلاک کیے جانے والے نوجوان دلبر شر کی لاش اس کے ورثاء کے حوالے کر دی گئی ہے، جو اس کی لاش لے کر کشمور روانہ ہو گئے، متوفی کی لاش سکھر کے سیشن جج کے حکم پر اس کے لواحقین کے حوا لے کی گئی، پولیس نے اسے پہلے لاوارث قرار دے کر سکھر کے نواں گوٹھ قبرستان میں دفنا دیا تھا

جہاں پر فرسٹ جوڈیشل مجسٹریٹ راشد دایو کی نگرانی میں قبر کشائی کر کے لاش نکا لی گئی، لاش متوفی کی بوڑھی ماں میران شر نے وصول کی، میران شر نے اس مو قع پر بتایا کہ اس کے بے گناہ بیٹے کو پو لیس مقابلے میں ہلاک کیا گیا، دلبرشر کو پولیس نے 19 ستمبر کو کوٹری کی مسکین کالونی سے اس کے ایک دوست کے ساتھ گرفتار کیا تھا

دو ماہ بعد دلبر کو پولیس مقابلے میں مار دیاگیا، بوڑھی خا تون نے سپریم کو رٹ سے سکھر پولیس کے اس مقابلے کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔