امریکی اسپتال طبی امداد فراہم کرنے کے حوالے سے سب سے کم غلطیاں کرتے ہیں

Doctor

Doctor

واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکا کے محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ امریکی اسپتال سب سے کم سنگین غلطیاں کرتے ہیں جس کی وجہ سے 50 ہزار کے قریب افراد کی زندگیاں محفوظ بنائی گئی اور وہ صحت مند زندگی بسر کررہے ہیں۔

امریکی محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ امریکی اسپتال صحت عامہ کے اصولوں کو مدنظر رکھتے ہوئے نہایت احتیاط سے کام کرتے ہیں اور سب سے کم سنگین غلطیاں کرتے ہیں اوربروقت طبی امداد اورصحیح تشخیص کے باعث 2010 کے مقابلے میں تقریباً 50 ہزار افراد کی زندگیاں محفوظ بنائی گئیں۔ حکام کی جا نب سے جاری کئے گئے۔

اعدادو شمار کے مطابق 1999 میں ہر سال 98 ہزار افراد امریکا کے اسپتالوں میں کی جانے والی غلطیوں کی وجہ سے اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھتے تھے تاہم اسپتالوں کی جانب لوگوں کو بہتر طبی امداد فراہم کرنے کے لئے اٹھائے گئے اقدامات کی وجہ سے صورتحال میں کافی بہتری دیکھنے میں آئی ہے۔

امریکی محکمہ صحت کے حکام نے کہا کہ اسپتالوں میں سنگین غلطیوں کے واقعات میں واضح کمی دیکھنے میں آئی ہے جس کی اہم وجہ گزشتہ سالوں میں کئے جانے والے اقدامات ہیں جس کی وجہ سے لوگوں کو اب بہتر طبی سہولیات فراہم ہیں۔