سرگودھا (جیوڈیسک) جماعۃ الدعوۃ پاکستان کے زیر اہتمام 4 اور 5 دسمبر کو مینار پاکستان لاہور میں اجتماع کے حوالے سے امیر جماعۃ الدعوۃ ضلع سرگودھا قاری خالد محمود، نائب امیر ابو زید عبدالرحمن نے ضلعی مرکزی باڈی کے اجلاس میں ضلعی مرکزی باڈی کے اراکین کو ان کی ذمہ داریاں سونپی گئیں اور اس عزم کا اعادہ کیا گیا
اس اجتماع کو ہر لحاظ سے کامیاب بنایا جائیگا اجلاس میں بتایا گیا کہ سالانہ اجتماع میں شرکت کیلئے سرگودھا سے قافلے آج سے روانہ ہونگے جو دو دن لاہور میں قیام کے بعد واپس آئینگے اجلاس میں ضلعی ذمہ داران نے اجتماع کے سلسلہ میں اپنی بھرپور معاونت کی یقین دہانی کرائی تاکہ تاریخی اجتماع ہر لحاظ سے کامیاب ہوسکے۔