واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکی کانگریس کے سپیکر جان بونیر اور دس برس کے کینسر کے مریض بچے نے وائٹ ہاؤس میں کرسمس ٹری روشن کر دیا۔
وائٹ ہاؤس کے مغربی لان میں اٹھاسی فٹ اونچے کرسمس ٹری کو سپیکر بونیر کے ہمراہ دس سالہ آرون اربن نے روشن کیا۔
آرون دماغ کے کینسر میں مبتلا ہیں ، درخت پر دس ہزار لائٹیں اور سجاوٹ کی دوسری چیزیں لگی ہیں جو منیسوٹا کے بچوں نے بنائی ہیں۔ تقریب میں شرکت کرنے پر آرون بہت خوش تھا۔