پولیس اہلکاروں نے آبائی گھر کا محاصرہ کیا ہوا ہے۔ اعجاز چوہدری

Chaudhry Ijaz

Chaudhry Ijaz

منڈی بہاوالدین (جیوڈیسک) ن لیگ سے پی ٹی آئی میں شامل ہونے والے اعجاز چوہدری کہتے ہیں کہ پولیس اور ایف آئی کے سو سے زائد اہلکاروں نے منڈی بہاوالدین میں ان کے آبائی گھر کا محاصرہ کیا ہوا ہے۔

مسلم لیگ ن کو چھوڑ کر پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہونے والے رکن قومی اسمبلی اعجاز چوہدری کا کہنا ہے کہ منڈی بہاوالدین میں پولیس اور ایف آئی اے کے سو سے زائد اہلکاروں نے ان کے آبائی گھر کا محاصرہ کر رکھا ہوا ہے۔

خواتین اور گاوں والوں کا ہراسا ں کیا جارہا ہے، حکومت اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے۔

اعجاز چوہدری کا کہنا تھا کہ کرپشن اور دھاندلی کے خلاف عمران خان کی حمایت پر انہیں سزا دی جار ہی ہے۔