افغانستان: غیر ملکی افواج کا انخلا شروع ہوتے ہی طالبان کے حملوں میں تیزی

Military

Military

کابل (جیوڈیسک) غیر ملکی افواج کا انخلا شروع ہوتے ہی افغانستان میں طالبان کے حملوں میں تیزی آ گئی ہے۔ افغان طالبان زیادہ تر مقامی سیکورٹی فورسز اور غیر ملکی امدادی کارکنوں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔

تازہ حملے میں طالبان نے شمال مغربی علاقے میں فورسز کی چیک پوسٹ پر حملہ کیا۔ جس میں چھ فوجی مارے گئے ہیں۔ گزشتہ جمعرات حملے میں برطانوی سفارتخانے کے اہلکار سمیت چار غیر ملکی مارے گئے۔ کینیڈا نے اپنے شہریوں کو افغانستان چھوڑنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔