جنوبی کوریا میں حکومت نے سیلفی سٹک پر پابندی لگا دی

Picture

Picture

سیول (جیوڈیسک) جنوبی کوریا کی حکومت نے موبائل فون سے خود کی تصویراتارنے میں مدد دینے والی خصوصی چھڑی پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔ بلیو ٹوتھ سے کنٹرول ہونے والی یہ سیلفی سٹک جنوبی کوریا میں بے حد مقبول ہے۔

حکام کا کہنا ہے یہ سٹک غیر لائسنس یافتہ ہے۔ اس کی وجہ سے دیگر آلات کی پر فارمنس متاثر ہوتی ہے۔ حکومت کا کہنا ہے سیلفی سٹک فروخت کرنے والے دکاندار کو 30 ہزار ڈالر جرمانہ یا تین سال قید کی سزا ہو سکتی ہے۔