ویٹی کن سٹی (جیوڈیسک) مذاہب عالم کی اہم شخصیات نے انسانی سمگلنگ، جبری مزدوری اور عصمت فروشی کو انسانیت کیخلاف بڑے جرائم قرار دیتے ہوئے 2020تک دنیا کو ہر قسم کی غلامی سے نجات دلانے کا عہد کیا ہے۔
ویٹی کن میں ہونیوالی ایک خصوصی تقریب میں شیعہ سنی مسلمان علما، عیسائی راہبوں ، بدھ ازم ، ہندوازم اور جین ازم سے تعلق رکھنے والے پیشوائوں نے ایک تاریخی معاہدے پر دستخط کیے۔
اس موقع پر پوپ فرانسس نے کہا کہ ہم سب اپنے عقیدت مندوں میں انسانوں کو جدید دور کی غلامی سے نجات دلانے کا پرچار کریں گے۔
ایک محتاط اندازے کے مطابق دنیا بھر میں ساڑھے تین کروڑ سے زائد انسان غلامی کا شکار ہیں۔