لاہور (جیوڈیسک) اسٹیٹ بنک کے اعدادوشمار کے مطابق جولائی سے اکتوبر تک تیل و گیس کی تلاش کے شعبے میں تیرہ کروڑ، پانچ لاکھ ڈالر کی خالص بیرونی سرمایہ کاری ہوئی۔
ٹیلی کمیونیکیشن کا شعبہ دس کروڑ ، ترانوے لاکھ ڈالر کے ساتھ دوسرے جبکہ فنانشل بزنس چار کروڑ ، چھیاسی لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا۔
کیمیکل کے شعبے میں چار کروڑ ، سڑسٹھ لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری ہوئی۔ اس عرصے میں سب سے زیادہ انخلاء ادویہ سازی کے شعبے سے چار کروڑ ستتر لاکھ ڈالر کا ہوا۔ ٹیکسٹائل کے شعبے میں ایک کروڑ ستاون لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری ہوئی۔