خصوصی افراد کی کفالت اور نگہداشت صحتمند معاشرے کی دلیل ہے، شہبازشریف

Shahbaz Sharif

Shahbaz Sharif

لاہور (جیوڈیسک) پنجاب کے وزیر اعلیٰ محمد شہباز شریف کاکہنا ہے کہ خصوصی افراد کی کفالت اور نگہداشت کسی بھی معاشرے کے صحت مند ہونے کی دلیل ہوتی ہے۔

پنجاب حکومت خصوصی افرادکی بحالی کیلئے مؤثراقدامات کررہی ہے تاکہ وہ عزت اور وقار کے ساتھ زندگی گزار سکیں ۔خصوصی افراد کے عالمی دن کے موقع پراپنے پیغام میں وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا۔

کہ خصوصی افراد کو معذور نہیں کہنا چاہیے بلکہ وہ نارمل انسانوں سے بھی زیادہ صلاحیتوں کے حامل ہوتے ہیں اور اگر انہیں آگے بہتر مواقع فراہم کئے جائیں تو وہ مفید شہری کی حیثیت سے ملک کی تعمیر وترقی میں مؤثر کردارادا کر سکتے ہیں۔

ان کاکہنا تھا کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں خصوصی افراد نے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے تاہم ابھی بھی معاشرے میں خصوصی افراد کے حوالے سے سیاسی ، سماجی، معاشی اور ثقافتی وقار کا شعور اور آگاہی پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔