کراکس (جیوڈیسک) اب زندگی کی مشکلات ، پریشانیوں اور تناؤ سے دور بھاگنے کے بجائے اپنی زندگی کو خوشگوار بنانے کے لیے دوڑ لگائیں۔ جی بالکل ایسی ہی ایک میراتھون کا انعقاد ہر سال دنیابھر کے کئی ممالک میں کیا جاتا ہے۔
جہاں لوگ اپنی تکلیفوں اور پریشانیوں کو بھُلاتے ہوئے 5 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرتے ہیں۔ گذشتہ روز وینزویلا کے دارالحکومت کراکس میں اس دلچسپ ریس کا انعقاد کیا گیا جس میں حصہ لینے والے ہزاروں شرکاء راستے بھر اپنے ساتھیوں کو مختلف رنگوں میں نہلاتے نظر آئے۔
واضح رہے کہ اس میراتھن کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں حصہ لینے والے شرکاء راستے بھرمیں ایک دوسرے پر قوس و قزح کے مختلف رنگ پھینک کر اپنے غموں کو بھلانے کی کوششوں میں مصروف رہتے ہیں۔