ماسکو (جیوڈیسک) ہر سال کی طرح اس سال بھی روس کے دارالحکومت ماسکو کے ریڈ اسکوائر پر آئس اسکیٹنگ رنک کھلنے کیساتھ سالانہ کرسمس مارکیٹ بھی سج گئی ہے۔
2005ء سے ہر سال صدارتی محل کریملن اور سینٹ بازل کیتھڈرل کے سامنے کھلنے والے اس اسکیٹنگ رِنک پر اسکیٹنگ کا مزا لوٹنے بڑی تعداد میں منچلے نوجوان اور بچے پہنچ رہے ہیں۔
یہی نہیں یہاں عارضی طور پر سجنے والی کرسمس مارکیٹ اور امیوزمنٹ پارک کی دلکش و حسین لائٹنگ کیساتھ موسیقی کا اہتمام لوگوں کو بھرپور تفریح کاماحول مہیا کررہے ہیں۔