شمالی وزیرستان (جیوڈیسک) پاک فضائیہ کی شمالی وزیرستان میں بمباری کے نتیجے میں 15 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فضائیہ نے شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کے متعدد ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 15 دہشتگرد مارے گئے۔
ذرائع کے مطابق حملے میں ہلاک ہونے والوں میں دہشتگردوں کے 2 اہم کمانڈرز بھی شامل ہیں جو ہائی ویلیو ٹارگٹڈ تھے اور شمالی وزیرستان میں چھپے ہوئے تھے۔ پاک فضائیہ کی جانب سے گزشتہ روز بھی دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا تھا جس کے دوران 17 دہشتگرد ہلاک ہوئے تھے۔
واضح رہے کہ پاک فوج کی جانب سے شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کے خلاف 15 جون سے آپریشن ضرب عضب جاری ہے جس کے دوران 1500 سے زائد دہشتگردوں کا خاتمہ کیا جاچکا ہے۔