ایس تھری منصوبے کی تکمیل سے ملیر، شاہ فیصل سمیت ملحقہ آبادیوں میں سیوریج کے مسائل کو حل کرنے میں مدد حاصل ہو گی:نشاط ضیاء قادری

کراچی (خسوصی رپورٹ) حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے کہا ہے کہ شہر میں بڑھتے ہوئے فراہمی و نکاسی آب کے مسائل کے حل کے لئے ضروری ہے کہ پینے کے پانی کی ہر شہری تک رسائی اور سیوریج سسٹم کے مثالی نظام کی بحالی کے لئے وسیع تر منصوبے ترتیب دیئے جائیں ایس تھری سیوریج منصوبے کی تکمیل سے ملیر ،شاہ فیصل سمیت ملحقہ آبادیوں میں سیوریج مسائل کو حل کرنے میں مدد حاصل ہوگی شہر میں پانی اور سیوریج کے مسائل سے عوام کو نجات دلا نے کے لئے جاری منصوبوں کی بروقت تکمیل کیا جائے ان خیالات کا اظہار حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے شاہ فیصل زون بلدہ کورنگی کے مرکزی آفس میں شاہ فیصل کالونی میں فراہمی و نکاسی آب کے مسائل کے حوالے سے منعقدہ اعلیٰ سطحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اجلاس میں سیوریج منصوبے ایس تھری کے ڈپٹی پروجیکٹ منیجر عامر وقار ،ریزڈینٹ انجینئر کسلٹنٹ ایس تھری پروجیکٹ التمش ،سپرٹنڈنگ انجینئر واٹر اینڈ سیوریج بورڈ محمد زاہد ،XENواٹر شاہ رخ ،شاہ فیصل زون بلدیہ کورنگی کے فوکل پرسن اسلم پرویز اور دیگر موجود تھے اس موقع پر ایس تھری سیوریج منصوبے سے متعلق ڈپٹی پروجیکٹ منیجر عامر وقار نے حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری کو تفصیلی بریفنگ دی حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے کہاکہ شہر کی ترقی اور عوام کو بنیادی مسائل سے نجات دلا نے کے لئے میگا پروجیکٹ پر کام کا آغاز کیا جائے اور عوامی سہولیات کی فراہمی کے جاری منصوبوں پر کام کی رفتار کو تیز کرکے اسے جلد از جلد مکمل کیا جائے۔

تاکہ عوام بنیادی مسائل سے نجات حاصل کرکے سہولتوں سے استفادہ حاصل کرسکیں حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے شاہ فیصل کالونی میں پینے کے پانی کی عدم فراہمی اور سیوریج مسائل کے حوالے سے بڑھتے ہوئے عوامی مسائل پر واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے افسران کو ہدایت کی کہ عوامی مسائل پر فوری توجہ دیا جائے اور شکایات کے بروقت ازالے کو یقینی بنا کر پینے کے صاف پانی کی ہر گھر میں فراہمی اور سیوریج سسٹم کی درستگی کو یقینی بنا یا جائے ۔حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے ایس تھری منصوبے پر تفصیلی بریفنگ لینے کے بعد افسران کو ہدایت کی کہ منصوبے سے شاہ فیصل کالونی ،ملیر سمیت ملحقہ گوٹھو ں میں سیوریج نظام کی درستگی کے حوالے سے میکنزم تیا ر کرکے سیوریج سسٹم کو بہتر بنا نے کے لئے اقدامات کئے جائیں۔

Nishat Zia Qadri

Nishat Zia Qadri