ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ اداکار منوج باجپائی کا کہنا ہے کہ اس وقت تک فلم میں کام نہیں کروں گا جب تک مجھے میری ڈیمانڈ کے مطابق معاوضہ نہیں ملے گا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کے نیشنل ایوارڈ یافتہ اداکار کا کہنا تھا کہ میں صرف اسی صورت میں کسی فلم میں کام کروں گا جب مجھے میری ڈیمانڈ کے مطابق معاوضہ ملے گا۔
میں نے یہ فیصلہ اس لئے کیا کہ کیونکہ میں نے بہت عرصے تک صرف اچھے کرداروں کے لئے بغیر پیسے کے کام کیا لیکن اب میرا کمانے کا دور ہے۔
مجوج باجپائی کا کہنا تھا کہ میں فلموں کو مزاحیہ، سیریس یا جذباتی ہونے کے اعتبار سے نہیں دیکھتا بلکہ ان کے اسکرپٹ اور کردار کو دیکھتا ہوں اور میری نئی آنے والی فلم ’تیور‘ میں مزاح، پیار اور سب کچھ ہے۔
واضح رہے کہ منوج باجپائی کو فلم ’ستیا‘ میں شاندار پرفارمنس پر نیشنل ایوارڈ سے نوازا گیا جس کے بعد انہوں نے شول، پنجار، زبیدہ، راج نیتی، گینگز، واسے پور اور چکریوو جیسی فلموں میں شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کر کے بھارتی فلم انڈسٹری میں اپنی دھاک بٹھائی۔