رحیم یار خان (جیوڈیسک) بہتر موسمی حالات کے باعث روئی کی پیداوار بڑھ گئی، نومبر کے اختتام تک منڈیوں میں دس فیصد زائد بیلز لائی گئیں۔
پی سی جی اے کے جاری اعداد و شمار کے مطابق ایک کروڑ اکیس لاکھ بیلز مقامی منڈیوں میں لائی گئیں، پنجاب کی پیداوار بارہ فیصد اضافے سے چوراسی لاکھ اٹھانوے ہزار بیلز رہی، جبکہ سندھ کی پیداوار پانچ فیصد اضافے سے چھتیس لاکھ، سینتالیس ہزار بیلز رہی۔
ٹیکسٹائل ملوں نے ترانوے لاکھ پچہتر ہزار بیلز خریدیں، جبکہ تیس نومبر تک تین لاکھ بارہ ہزار بیلز دیگر ممالک برآمد کی گئیں۔ چیئرمین کاٹن جنرز فورم احسان الحق کے مطابق ستمبر اکتوبر میں بارشیں کم رہنے سے کپاس کی فصل کو فائدہ ہوا۔