تھرمیں حکومتی غفلت کے سبب غذائی قلت کا شکار خاتون اور بچے نے دم توڑ دیا

Thar Map

Thar Map

مٹھی (جیوڈیسک) تھر میں سندھ حکومت کی غفلت نے مزید دو جانوں کو زندگی سے محروم کر دیا ہے جس کے بعد گزشتہ 2 ماہ کے دوران غذائی قلت کا شکار ہوکر جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 148 ہو گئی۔

سول اسپتال مٹھی میں غذائی قلت کا شکار ایک خاتون اور ایک دن کے بچے نے دم توڑ دیا۔ جس کے بعد گزشتہ 2 ماہ کے دوران غذائی قلت کا شکار ہوکر جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 148 ہو گئی۔

اس کے علاوہ ضلع بھر کے مختلف سرکاری اور نجی اسپتالوں میں درجنوں بچے زیر علاج ہیں جبکہ متعدد بچوں کو حیدر آباد میں بھی طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ 3 برس سے مناسب بارشیں نہ ہونے کے باعث تھرپارکر میں قحط سالی کا سامنا ہے اور اب تک سیکڑوں افراد غذائی قلت کا شکار ہو کر جہان فانی سے کوچ کر گئے ہیں۔