نمائش آئیڈیاز دوہزار چودہ جاری،غیرملکی خریداروں کی پاکستانی مصنوعات میں دلچپسی

Defence Exhibition

Defence Exhibition

کراچی (جیوڈیسک) آٹھویں دفاعی نمائش آئیڈیاز دوہزار چودہ ایکسپو سینٹر کراچی میں جاری ہے، نمائش میں دوسو چھپن غیر ملکی اور ستتر پاکستانی کمپنیوں نے اپنے سٹال لگا رکھے ہیں، غیر ملکی خریدار پاکستان کی دفاعی مصنوعات میں دلچسپی لے رہے ہیں، کل نمائش کا آخری دن ہے۔

دفاعی نمائش آئیڈیاز 2014 ایکسپو سینٹر کراچی میں تیسرے دن بھی جاری ہے۔ جدید ہتھیاروں کی اس نمائش میں 256 غیر ملکی اور 77 پاکستانی کمپنیوں نے اپنے سٹال لگا رکھے ہیں۔

نمائش میں رکھے گئے پاکستانی ساخت کے ہتھیاروں کی جدت ان کی استعداد کار کے حوالے سے غیر ملکی خریدار پاکستان کی مصنوعات میں بہت دلچسپی لے رہے ہیں۔

توقع کی جا رہی ہے کہ پاکستان کو اچھے برآمدی آرڈرز مل جائیں گے ۔ اس کے علاوہ پاک فوج کی جانب سے انسداد دہشت گردی کے حوالے سے ٹریننگ کا سٹال بھی لگایا گیا ہے۔

پاک فوج کے بریگیڈیر عتیق الر حمان کا کہنا ہے کہ ٹریننگ کے اعلیٰ اور پیشہ وارانہ معیار کے پیش نظر غیر ملکی وفود نے ٹرینگ لینے میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔ بریگیڈیر عتیق الرحمان کا کہنا ہے پاک فوج کی پیشہ وارانہ مہارت دہشت گردی سے نمٹنے میں کلیدی کردار ادا کر رہی ہے۔