کراچی (جیوڈیسک) وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کراچی میں سندھ مدرسۃ الاسسلام یونیورسٹی میں جناح میوزیم کا افتتاح کیا۔
اس موقع پر انہوں نے جامعہ کے مختلف حصوں کا دورہ بھی کیا جب وہ سندھ مدرسہ سے واپس آ رہے تھے تو گیٹ کے باہر پی ٹی آئی کے کارکنوں نے گو نوازگو کے نعرے لگائے۔
اس سے پہلے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ سو میٹر کے دھرنے کو اٹھارہ گھنٹے براہ راست دکھایا جاتا ہے۔ مرچ مصالحے کی سیاست سے کسی کو فائدہ نہیں ہوگا۔
وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا کہ تمام تعلیمی بورڈز کا معیار یکساں کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ یکساں تعلیم شہر اور گاؤں میں بسنے والے ہر بچے کا حق ہے۔ 2025 تک پاکستان کو دنیا کی پہلی 25 معیشتوں میں شامل کرنا چاہتے ہیں ۔