شہباز شریف کا خصوصی افراد پر پولیس تشدد کا فوری نوٹس

Shahbaz Sharif

Shahbaz Sharif

لاہور (جیوڈیسک) پنجاب کے وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف نے خصوصی افراد پر پولیس تشدد کے واقعے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ذمےداروں کے خلاف کارروائی کا حکم دیا ہے۔

لاہور سے جاری بیان کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب نے خصوصی افراد پر پولیس تشدد کے واقعے کی خبر کا فوری نوٹس لے لیا اور انکوائری کا حکم دیتے ہوئے ڈی آئی جی آپریشنز سے رپورٹ طلب کر لی۔

انہوں نے تشدد کے ذمےداروں کے خلاف کارروائی کا حکم دیتے ہوئے ہدایت کی کہ خصوصی افراد پر تشدد کسی صورت برداشت نہیں کیاجائے گا۔