یوکرین کے نیوکلیئر پاور پلانٹ میں حادثہ،بجلی کی پیداوار بند

Nuclear Power Plant

Nuclear Power Plant

کیف (جیوڈیسک) یوکرین میں نیوکلیئرپاورپلانٹ میں حادثے کے بعد پلانٹ بند کردیا گیا، یوکرین میں بجلی کا بحران شدت اختیار کر گیا۔

یوکرین کے وزیراعظم کے مطابق جنوب مشرقی علاقے میں واقع ہزار میگاواٹ کے نیوکلیئر پاور پلانٹ میں حادثہ ہوا ہے۔

انہوں نے یوکرین کے وزیرتوانائی کو ہدایت کی ہے کہ وہ پریس کانفرنس کر کے بتائیں کہ حادثے کی وجوہات کیا تھیں اور ملک میں بجلی کی سپلائی کب تک معمول پر آسکے گی۔

یوکرین کی خبر ایجنسی کے مطابق متاثرہ نیوکلیئر پاور پلانٹ کو 5 دسمبر تک بحال کردیا جائے گا۔