پیپلز پارٹی عوام کی واحد نمائندہ سیاسی و جمہوری قوت ہے: رانا گلزار احمد

Faisalabad

Faisalabad

فیصل آباد: پیپلز پارٹی سٹی کے نائب صدر رانا گلزار احمد نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی عوام کی واحد نمائندہ سیاسی و جمہوری قوت ہے ‘اسکی مضبوطی سے پاکستان اور جمہوری نظام مضبوط ہو گا۔

نوجوان اپنے اور پاکستان کے روشن مستقبل کا خواب شرمندہ تعبیر کرنے کیلئے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں متحد ہوجائیں۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ عمران خان کی اوئے اوئے سیاست سے نہ صرف ملک میں انتشار پھیل رہا ہے بلکہ سیاستدانوں کا وقار بھی مجرح ہورہا ہے انھیں مولا جٹ بننے کی بجائے ایک سیاست دان کا کردار ادا کرنا چاہئے اور اپنی تقریروں میں شائستگی کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑنا چاہئے۔

اس سے خود انکی جگ ہنسائی ہورہی ہے انکا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت عوام کے دکھوں کا مداوار نہیں کرسکی اور شریف برادران کی بد اعمالیوں کے باعث لوگوں کی زندگی اجیرن ہوگئی ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی پارلیمان اور جمہوریت کے ساتھ کھڑی ہے ۔پیپلز پارٹی نے حمایت واپس لے لی تو مسلم لیگ ن کی حکومت کا دھڑن تختہ ہو جائیگا۔