اس وقت پاکستان کو تبدیلی کی ضرورت ہے: شاہ محمود قریشی

Shah Mahmood Qureshi

Shah Mahmood Qureshi

ایبٹ آباد (جیوڈیسک) ایبٹ آباد میں معذور افراد کے عالمی دن کے موقع پر نجی سکول کی تقریب سے خطاب میں شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ اس وقت پاکستان کو تبدیلی کی ضرورت ہے۔

بیس کروڑ کے ملک میں چند ہزار لوگوں کی ضرورت ہے جن کے پاس وژن، کردار اور سمت درست ہو تو ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہو گا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہماری بدنصیبی ہے کہ ہم معاشرے کی برائیوں کو زیادہ جبکہ اچھائیوں کو کم اچھالتے ہیں۔ تقریب کے موقع پر معذور بچوں نے ٹیبلوز پیش کرکے مہمانوں سے خوب داد وصول کی۔